میکرونی بنانے کا آسان طریقہ
اجزا:
میکرونی: ایک پیکٹ
آئل: دو
بڑے چمچ
پیاز:
ایک عدد چھوٹی سائزچاپ کر لیں
ادرک لہسن پیسٹ: دو چمچ
سویا ساس: دو چمچ
سرکہ: دو چمچ
چلی ساس: دو چمچ
کیچپ: تین چمچ
ٹماٹر: دو بڑے سائز کے پیسٹ بنا لیں
نمک: ڈیڑھ چمچ یا حسبِ ذائقہ
کالی مرچ: ایک چمچ
سرخ مرچ: آدھا چمچ
گرم مصالحہ: آدھا چمچ
زیرہ پائوڈر: آدھا چمچ
آلو: دو بڑے سائز کے
شملہ مرچ: دو عد درمیانے سائز کی
گاجر: دو عدد
بند گوبھی: آدھا چھوٹا پھول باریک کاٹ لیں
طریقہ:
سب سے پہلے آئل میں پیاز کو تین سے چار منٹ فرائی کریں.
براؤن ہونے سے پہلے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور پھر
تین منٹ بھونیں جب ہلکا براؤن ہونے لگ جائے تو سبز مرچ ڈال کے ایک منٹ بھونیں.
اب چکن شامل کر لیں اور پانچ منٹ کے لیے فرائی کر لیں.
اب سرکہ، سویا ساس، چلی ساس اور کیچپ شامل کر لیں.
نمک، کالی مرچ، سرخ مرچ، گرم مصالحہ، زیرہ اور چینی شامل کر
لیں.
اب ٹماٹو پیسٹ ڈال کے درمیانی آنچ پر سات سے آٹھ منٹ پکائیں
یہاں تک کہ چکن گل جائے
اب اس میں ابلے ہوئے آلو اور گاجر شامل کر کے دو سے تین منٹ
تک پکائیں
پھر اس میں شملہ مرچ اور بند گوبھی ایڈ کر لیں
اب ہلکی آنچ پر پانچ منٹ کے لیے دم رکھ دیں..
اب اس میں ابلے ہوئے میکرونی شامل کر کے اچھی طرح مکس
کریں اور پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں.
اب حسبِ ضرورت کیچپ اور مایونیز شامل کر کے نوش فرما لیں۔











😍😍
ReplyDelete