Skip to main content

Kache Aam ka Murabba bnane ka tarika



آم کا مربہ بنانے کے لیے اجزا:

آم: آدھا کلو

چینی: آدھا کلو سے تھوڑی سی کم ہی جیسے چار سو گرام 

نمک: دو چٹکی

سرخ مرچ: ایک چٹکی


کالی مرچ: دو چٹکی

گرم مصالحہ: ایک چٹکی

سرکہ: چوتھائی کپ

سب سے پہلے آم دھو کے چھیل لیں 

پھر انہیں اپنی پسند کا کاٹ لیں۔ چاہے لمبا لمبا چاہے چھوٹے چھوٹے پیسز میں۔ 

اب جس برتن میں پکانا ہے ان کٹے ہوئے آموں کو اس برتن میں ڈال لیں۔اور اس میں چینی، نمک، سرخ مرچ، کالی مرچ اور گرم مصالحہ شامل کر لیں۔نیچے دی گئی تصویروں سے آپ مقدار دیکھ سکتے ہیں۔




اب ان سب کو چمچ سے اچھی طرح مکس کر کے ڈھانپ کے کم از کم ایک دن کے لیے سائیڈ پر رکھ دیں 

ایک دن کے بعد جب آپ دیکھیں گے تو چینی پگھل کے پانی کی شکل اختیار کر چکی ہو گی

اب آپ نے اس کو ہلکی آنچ پر پکانا ہے۔ ذیادہ ہلکی آنچ بھی نہ ہو اور تیز آنچ بالکل بھی نہیں کرنی اس سے جلنے کا امکان ہوتا ہے۔ کم از کم آدھا گھنٹہ پکانا ہے۔وقفے وقفے سے چمچ ہلاتے جائیں گے۔ پندرہ منٹ بعد تو پاس کھڑے ہو کے پکانا ہے اور تب ہی چیک بھی کر لینا ہے اگر آپ کو ترش ذائقہ پسند ہے تو آپ نمک مرچ مزید ڈال سکتے ہیں۔ 


آدھے گھنٹے بعد آگ بند کر دیں اور چوتھائی کپ سرکہ شامل کر کے اتار لیں۔ 

ٹھنڈا ہونے پر کسی بھی ڈبی میں ڈال کے فریج میں محفوظ کر لیں۔ آپ اسے میری طرح سحری کے وقت پراٹھے کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


صباحت رفیق

sabahatrafique09@gmail.com 



Comments

Popular posts from this blog

Complete Sarang Novel by Sabahat Rafique

  Complete Sarang Novel By Sabahat Rafique Download Link: Click on the link below Sarang by SR Part 1 PDF Sarang by SR Part 2 PDF

Hareef e Jan By Sabahat Rafique pdf download

Hareef e Jan by Sabahat Rafique is a very famous Novel. Hareef e Jan is the Story of a girl who was determinant that she will never fall in love, The basic theme of novel is to deny love, and say no to love. This is story of a girl who got kidnapped mistakenly and her mother died due to this shock, She promise herself to take revenge of her mother from her kidnapper who falls in love with her.What will be end of this thing?? lets read. Download Link  Hareef e Jan by Sabahat Rafique

Diye Jalnay Lagay by Sabahat Rafique

Download Diye Jalnay lagay by Sabahat Rafique