Skip to main content

Interview of Kinza Hashmi with Sabahat Rafique

 

ایسے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جواپنی صلاحیت اور قابلیت کی بدولت بہت جلد اپنا آپ منوا لیتے ہیں۔ ’کنزہ ہاشمی‘ کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔کنزہ ہاشمی دیکھنے میں کم عمر نازک سی گڑیا لگتی ہے۔ جتنا کنزہ ہاشمی کو میں جانتی ہوں اس کے مطابق کنزہ بہت خوبصورت لب و لہجے اور بہت اچھے اخلاق کی مالک ہے۔ کامیابیاں سمیٹ رہی ہے لیکن مجال ہے جو ذرا بھی غرور لہجے میں آیا ہو۔ آئیے کنزہ کے بارے میں جانتے ہیں۔



س: السلام علیکم کنزہ کیسی ہیں آپ(خوبصورت ہونے کے علاوہ)؟

ج۔ میں ٹھیک اللہ کا کرم۔

س: ابھی حال ہی میں اختتام پذیرہوئے ڈرامہ ’گل و گلزار‘ میں گلزار کا کردار بہت اچھا نبھایا۔اس کردار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

ج۔ گلزار کا کریکٹر میرے دل کے بہت قریب ہے بہت پیارا اور حقیقت پر مبنی کردار تھا۔ آج کل معاشرے میں بہت سی گلزار ہیں جو دوسروں کی باتوں میں آ کے اپنی زندگی برباد کر لیتی ہیں۔گلزار نے کافی لڑکیوں کو سیکھ دی ہے کہ وہ دوسروں کو اپنی معصومیت کا فائدہ نہ اٹھانے دیں ۔اور اس پلے کے اختتام کے بعد کافی میسج بھی ملے جس میں کافی سٹوریز سیم تھیں لڑکیوں کی۔

س: کسی ڈرامے کا کنٹریکٹ سائن کرتے وقت کیا چیز دیکھتی ہیں؟

ج۔ کانٹریکٹ سائن کرتے وقت اپنا کریکٹر دیکھتی ہوں۔اور کوشش یہی ہوتی ہے کہ کریکٹر ایسا کروں کہ لوگوں کو اس سے سیکھ ملے۔

س: شوبز میں کیسے آئیں؟ فیملی نے اعتراض کیا؟

ج۔ شوبز میں آنے کا شوق تھا بچپن سے ہی اور فیملی میری بہت اچھی ہے سپورٹ کرنے والی ہے کبھی کسی نے اعتراض نہیں کیا۔

س: پہلا ڈرامہ کب سائن کیا تھا؟ تب کیا عمر تھی؟

ج۔ پہلا ڈرامہ جب سائن کیا تھا تب عمر سولہ سال تھی دسمبر 2013 میں کیا تھا سائن ادھورا ملن.

س: پہلا ڈرامہ جب آن ائیر ہوا تو کیا فیلنگز تھیں؟ کسی کے تعریفی کلمات جو اب تک یاد ہیں؟

ج۔ پہلا ڈرامہ جب آن ائیر ہوا تو محسوس نہیں ہوا کہ میں ہوں لگا کہ کوئی اور ہے ٹی وی پر۔اور سب سے ذیادہ پیار میری امی نے کیا تھا اور ابھی بھی یاد ہے سارا دن اے پلس لگا رہتا تھا صرف ٹیزر دیکھنے کے لیے۔

س: کون سا کردار بہت مشکل تھا؟ کس کردار کو کرتے وقت ذیادہ مزہ آیا؟

ج۔ سب سے مشکل عشق تماشا کی رشنا کا کریکٹر تھا اور بہت مزہ بھی آیا اسے پلے کرتے ہوئے۔

س: فیملی میں ذیادہ کس کے قریب ہیں؟

ج۔ اپنی امی کے قریب ہوں۔

س: کوئی خواب جو پورا ہوا ہو؟ کوئی خواب جو پورا نہ ہو سکا ہو؟

ج۔ دیکھیں جو خوب دیکھے وہ سب پورے ہو رہے ہیں اور جو نہیں ہوئے اللہ کا کرم ہے اس کی ذات سب جانتی ہے وہ پورے نہیں ہوئے اس میں بھی میری ہی بھلائی ہو گی۔

س: کھانا بنا لیتی ہیں؟کیا شوق سے بناتی ہیں؟

ج۔ کھانا بنانا بالکل نہیں آتا کوشش کی ہے لیکن کبھی ٹھیک نہ بن سکا۔ ایک چائے آتی تھی پر وہ بھی تین سال سے نہیں بنائی کبھی۔

س: شدید غصہ کب آتا ہے؟اور غصہ کا اظہار کس طرح کرتی ہیں؟(ویسے آپ کو دیکھ کے لگتا نہیں کہ آپ کو غصہ بھی آتا ہو گا)

ج۔ جھوٹ بولنے والوں پر آتا ہے غصہ اور بحث نہیں کرتی۔ میں خاموش ہو جاتی ہوں پر کبھی زندگی میں بات نہیں کرتی اس شخص سے جس نے کبھی جھوٹ بولا ہو اور اسے قبول نہ کیا ہو۔

س: درگزر کرتی ہیں یا بدلہ لیتی ہیں؟

ج۔ درگزر کر دیتی ہوں بدلہ کیا ہی لے لوں گی کسی سے۔ ویسے کبھی بدلہ لینے کا خیال بھی نہیں آیا۔

س: اب تک کتنے ڈرامے کر چکی ہیں؟

ج۔ میں اب تک تیس ڈرامے کر چکی ہوں۔

س: کس کے ساتھ کام کرنے کا مزہ آیا؟

ج۔ سب کے ساتھ الگ الگ ایکسپیرینس رہا سب ہی اچھے ہیں فیملی بن جاتے ہیں۔

س: فخر کا کوئی لمحہ؟

ج۔ جب جب لوگ تعریف کرتے ہیں روک کر بات کرتے ہیں میری امی کے سامنے تب تب خود کو سپیشل محسوس کرتی ہوں اور امی کی آنکھوں کی چمک سے اور ذیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔

س: سنگل ہیں یا میریڈ؟

ج۔ میں سنگل ہوں ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

س: محبت پر یقین رکھتی ہیں؟

ج۔ محبت نہ ہو دنیا میں تو سب ختم ہو جائے اس لیے بالکل یقین رکھتی ہوں۔

کبھی کسی سے محبت ہوئی؟ کرش؟

ج۔ کبھی کسی سے محبت نہیں ہوئی کرش ہو چکے ہیں پر وہ بھی ایسے نہیں کہ بہت ہی پسند آ گئے ہوں۔

س: شادی اپنی مرضی سے کریں گی یا گھر والوں کی؟

ج۔ اگر خود کو کوئی پسند آیا تو اپنی مرضی گھر والوں کو دکھا کر ان کی مرضی سے۔ اور اگر مجھے کوئی ایسا انسان نہ ملا تو وقت آنے پر گھر والوں کی مرضی سے شادی کر لوں گی۔ دراصل میں کسی شہزادے کا انتظار بالکل بھی نہیں کر رہی ہوں بس اچھا انسان چاہئیے چاہے اپنی پسند کا ہو یا گھر والوں کی مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

س: اپنے ہمسفر میں کون سی خوبیاں دیکھنا چاہیں گی؟

ج۔ رحم دل انسان ہونا چاہیے، دوسروں کا احساس کرتا ہو بس یہی چاہیے۔

س: یاد آیا آپ کا حال ہی میں ایک سونگ ریلیز ہوا ہے۔مبارک ہو۔سجنا بہت خوبصورتی سے گایا ہے۔سنگنگ کا بھی شوق رکھتی ہیں؟

ج۔ سنگنگ کا ہی شوق تھا اسی شوق سے ایکٹنگ کا شوق ہوا اور اب جب اس مقام پر ہوں کہ سنگنگ بھی جاری رکھ سکتی ہوں تو بھرپور کوشش کروں گی اس کی۔

س: مستقبل کے بارے میں کیا پلانز ہیں؟

ج۔ مستقبل کا سوچا نہیں کبھی۔ جتنا جو ہو رہا ہے جیسے ہو رہا ہے ٹھیک جا رہا ہے اللہ کا شکر ہے۔

س: شوبز انڈسٹری کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گی؟

ج۔ شوبز میرا دوسرا گھر ہے اور یہ فیملی بڑھتی جا رہی ہے۔ نئے لوگ آ رہے ہیں اور ٹیلنٹڈ بھی ہیں۔

س: اپنے فینز کو کچھ کہنا چاہیں گی؟

ج۔ ماں باپ کی عزت کریں چھوٹوں کا خیال کریں اور جانوروں سے پیار کریں کیونکہ وہ بے زبان ہیں ان کا احساس سب سے پہلے ہونا چاہیے۔

س: میرے بارے میں کیا کہیں گی؟

ج۔ آپ سب میرے بہت فیورٹ ہیں۔ تھینک یو سو مچ اس انٹرویو کے لیے اور میری آواز لوگوں تک پہنچانے کے لیے۔ آپ کا بہت شکریہ۔

 

 

ماشاءاللہ  کنزیٰ بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر۔سب سے ذیادہ مجھے آپ اور آپ کی والدہ کی محبت کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہمیشہ آپ کے سر پر سلامت رکھیں۔ خوش رہو اور کامیابیاں سمیٹو۔ آمین۔ بہت شکریہ اپنا وقت دینے کے لیے۔

صباحت رفیق( رائٹر ، بلاگر)

Sabahatrafique09@gmail.com


Comments

Popular posts from this blog

Complete Sarang Novel by Sabahat Rafique

  Complete Sarang Novel By Sabahat Rafique Download Link: Click on the link below Sarang by SR Part 1 PDF Sarang by SR Part 2 PDF

Hareef e Jan By Sabahat Rafique pdf download

Hareef e Jan by Sabahat Rafique is a very famous Novel. Hareef e Jan is the Story of a girl who was determinant that she will never fall in love, The basic theme of novel is to deny love, and say no to love. This is story of a girl who got kidnapped mistakenly and her mother died due to this shock, She promise herself to take revenge of her mother from her kidnapper who falls in love with her.What will be end of this thing?? lets read. Download Link  Hareef e Jan by Sabahat Rafique

Diye Jalnay Lagay by Sabahat Rafique

Download Diye Jalnay lagay by Sabahat Rafique